زبان: اردو

مینو

میں چھوٹے اجتماعات میں کس طرح خود کو محفوظ رکھ سکتا ہوں اور کووڈ-19 کو پھیلنے سے روک سکتا ہوں؟

میں کسی اجتماع یا تقریب جیسے کہ شادی، پارٹی یا کھیلوں کے کسی ٹورنامنٹ میں شریک ہو رہا ہوں۔ مجھے اپنے آپ کو اور دوسروں کو کووڈ-19 سے متاثر ہونے سے بچانے کی خاطر کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئیں۔

ℹ مقامی ضوابط سے اچھی طرح آگاہ رہیں اور ان کی پاسداری کرتے رہیں

🏠 طبیعت خراب ہونے کی صورت میں گھر پر رہیں

😷 مقامی تجاویز کے مطابق ماسک پہنیں

✅ ہمیشہ ان تین بنیادی اقدامات کی تعمیل کریں:

  1. دوسروں سے کم از کم 1 میٹر کا فاصلہ قائم رکھیں
  2. اپنی کھانسی اور چھینک کو ٹشو یا کہنی موڑ کر ڈھانپیں، اور ٹشو کو فوراً بند ڈھکن والے کوڑے دان میں پھینک دیں۔ آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔
  3. اپنے ہاتھ کثرت سے صاف کریں/دھوئیں

میں کسی اجتماع یا تقریب جیسے کہ شادی، پارٹی یا کھیلوں کے کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہوں۔ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مجھے کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں؟

  1. پہلے سوال میں دئے گئے پیغامات کو دہرائیں اور ان پر زور دیں (خطرے کی بروقت اطلاع)
  2. اندرونی مقامات کے بجائے بیرونی مقامات منتخب کریں -گھر کے اندر تقریب یا اجتماع کرنے کی صورت میں ہوادار جگہوں کو ترجیح دیں۔
  3. داخلے اور خروج کے لئے علیٰحدہ راستوں کا اہتمام، داخل شدہ افراد کی نمبر شماری ، نشستوں/جگہوں کی مقرری اور فرش پر نشان لگا کر ہجوم کو کم کریں
  4. تمام ضروری چیزیں فراہم کریں – ہاتھوں کی صفائی کے لئے اسٹیشنز، ہینڈ سینیٹائزر یا صابن اور پانی، ٹشو، کوڑے دان، فاصلاتی رکاوٹیں، ماسکس (مقامی تجاویز کے مطابق)