زبان: اردو

مینو

میں کووڈ-19 کے دوران کیسے زیادہ صحت مند رہ سکتا ہوں؟

صحت مند طرز عمل جسم کے تمام افعال، بشمول مدافعت کو بہتر طور پر رواں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ صحت افزاء غذا کھانا، جسمانی سرگرمی کرتے رہنا، تمباکو نوشی اور الکحل سے بچنا، اور وافر مقدار میں نیند لینا ایک صحتمند طرز زندگی کے کلیدی عناصر ہیں۔

فعال رہیں

وقت نکالیں اور آرام کرنے اور تھکان کو کم کرنے کے لئے سرگرم عمل رہیں۔ بڑوں کو صحت کے فوائد حاصل کرنے کے لئے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ تک درمیانے درجے کی ایروبک جسمانی سرگرمی ضرور کرنی چاہئے۔

گھر سے کام کر رہے ہیں؟ طویل عرصے تک مسلسل کام کرنے کی بجائے ہر تیس منٹ بعد وقفہ ضرور لیں:

1- سیڑھیوں پر چڑھیں اور اتریں

2- کھنچاؤ والی ورزش کریں

3- کچھ منٹ تک موسیقی سے لطف اندوز ہوں

4- نئے مشورے دیکھنے کی خاطر ہمارے آن لائن وسائل ملاحظہ کریں

صحت بخش خوراک

جب گھر پر زیادہ تر وقت گزار رہے ہوں، تو زیادہ میٹھے کھانوں کی رغبت ہو سکتی ہے۔ اضافی شکر سے گریز کریں: اس کے بجائے تازہ پھل اور کچی سبزیوں کا انتخاب کریں۔

سوڈا یا سافٹ ڈرنکس کے بجائے سادہ پانی پینے کی کوشش کریں اور چائے اور کافی میں شکر کی مقدار کو گھٹائیں۔

صرف5 گرام یا اس سے کم ( 1 ہموارچائے کا چمچ ) مقدار میں نمک کھائیں: زیادہ نمک کھانا بلند فشار خون کا بڑا سبب ہے۔