زبان: اردو

مینو

کیا سگریٹ اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کووڈ-19 لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے؟

کووڈ-19 کا خطرہ کم کرنے کے لئے سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔

کووڈ-19 ایک وبائی مرض ہے جو بنیادی طور پر پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کو کمزور کرتی ہے اور جسم کے لئے کرونا وائرس اور دیگر امراض کا مقابلہ کرنے کو مشکل بناتی ہے۔ سگریٹ نوشی آپ کے کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھاتی ہے کیونکہ ہاتھ کو منہ کے قریب لے جانا وائرس کو جسم کے اندر منتقل کر سکتا ہے۔

ان خطرات کو کم کرنے کے لئے آج ہی اسے ترک کر دیں اور ایک صحتمند زندگی گزارنا شروع کریں۔

اپنی طلب پر قابو پانے کے لئے فوری تجاویز:

🚭 طول دینا: اپنی طلب کے آگے ہتھیار ڈالنے سے قبل جس قدر ممکن ہو اسے ٹالتے رہیں۔

🧘🏽‍♀ گہرے سانس لینا: جب تک طلب ختم نہ ہو جائے تب تک پُرسکون رہنے کی خاطر 10 گہری سانسیں لیں۔

💦 پانی پئیں: سگریٹ کی بجائے پانی پینا ایک صحتمندانہ متبادل ہے۔

🎶اپنا دھیان بٹانے کی خاطر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں: نہائیں، مطالعہ کریں، چہل قدمی کے لئے جائیں، موسیقی سنیں!