زبان: اردو

مینو

کووڈ-19 کے دوران بچوں کو ذہنی دباؤ سے بچانے میں مدد کرنے کے بارے میں

🧒 ذہنی دباؤ کے حوالے سے بچوں کا ردعمل مختلف ہو سکتا ہے جیسے زیادہ چپکنا، پریشان ہونا، اکتانا، غصہ کرنا یا مشتعل ہونا، بستر میں پیشاب کرنا وغیرہ۔ اپنے بچوں کے رد عمل کا جواب دوستانہ انداز میں دیں، ان کی پریشانی کو سنیں اور انہیں زیادہ پیار اور توجہ دیں۔

💖 بچوں کو مشکل وقت میں بڑوں کے پیار اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں زیادہ وقت اور توجہ دیں۔ اپنے بچوں کی بات سنیں، ان سے پیار سے بات کریں اور حوصلہ دلائیں۔ اگر ممکن ہو تو بچوں کے لیے کھیلنے اور سکون کے مواقع فراہم کریں۔

👪 بچوں کو ان کے والدین اور فیملی سے قریب رکھنے کی کوشش کریں اور بچوں کو ان کے گھر والوں سے دور نہ کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔ علیٰحدہ ہونے کی صورت میں (مثلاَ اگر کوئی ہسپتال میں داخل ہے) باقاعدہ رابطے(جیسے کہ فون کا استعمال) میں رہیں اور تسلی دیتے رہیں۔

🪁 جس حد تک ہو سکے روزمرہ کے معمولات اور شیڈولز پر قائم رہیں یا نئے ماحول کے لحاظ سے نئے معمول اور اوقات کار بنانے میں مدد کریں، بشمول اسکول/تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ محفوظ طریقے سے کھیل کھود اور اور آرام کرنا۔

ℹ️ بچوں کو حالات حاضرہ سے متعلق حقائق فراہم کریں۔ وضاحت کریں کہ ابھی کیا ہو رہا ہے اور انہیں ان کی عمر کے لحاظ سے آسان الفاظ میں بتائیں کہ اس بیماری سے متاثر ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس میں حوصلہ افزاء طریقے سے یہ معلومات فراہم کرنا بھی شامل ہے کہ کیا ہو سکتا ہے (مثال کے طور پر خاندان کا کوئی فرد اور/یا بچہ بیمار ہو سکتا ہے اور اسے کچھ وقت کے لیے ہسپتال جانا پڑ سکتا ہے تاکہ ڈاکٹرز ٹھیک ہونے میں اس کی مدد کر سکیں)۔