زبان: اردو

مینو

کیا مجھے اپنی حفاظت کے لیے ماسک پہننا چاہیئے؟

ماسک صرف اس صورت میں پہنیں جب آپ میں کووڈ-19 کی علامات (بالخصوص کھانسی) ہوں اور آپ بیمار ہوں یا کسی ایسے شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہوں جسے ممکنہ طور پر کووڈ-19 ہے۔ ڈسپوزایبل چہرے کا ماسک صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ بیمار نہیں ہیں یا کسی بیمار کی دیکھ بھال نہیں کر رہے تو آپ کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ ماسک کی دنیا بھر میں قلت ہے لہذا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) لوگوں کو ماسک عقلمندی کے ساتھ استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) قیمتی وسائل کے غیر ضروری ضیاع اور ماسکس کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے میڈیکل ماسک کےمعقول استعمال کا مشورہ دیتا ہے۔

اپنے آپ کو اور دوسروں کو کووڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے موثر ترین طریقوں میں شامل ہے؛ اپنے ہاتھ کثرت سے صاف کرنا، کھانستے وقت کہنی کے اندرونی حصے یا ٹشو سے منہ اور ناک ڈھانپنا اور کھانسنے یا چھینکنے والے لوگوں سے کم از کم 1 میٹر (3 فٹ) کا فاصلہ برقرار رکھنا ۔

😷 ماسک کو کس طرح پہننا، استعمال کرنا، اتارنا اور تلف کرنا چاہئے؟

یاد رکھیں، ماسک صرف ہیلتھ ورکرز، نگہداشت فراہم کرنے والے افراد یا ان لوگوں کو استعمال کرنا چاہئیے جن میں سانس کی بیماریوں کی علامات موجود ہوں، جیسے بخار اور کھانسی ۔

  1. ماسک کو چھونے سے پہلے، ہاتھوں کو الکحل پر مبنی محلول (ہینڈ رب یا سینیٹائزر) یا صابن اور پانی سے صاف کریں۔
  2. ماسک پہنتے وقت یہ دیکھ لیں کہ ماسک پھٹا نہ ہو یا اس میں سوراخ نہ ہو۔
  3. اوپر کی سائیڈ کون سی ہے اس کا رخ دیکھیں (جہاں دھاتی پٹی موجود ہے)۔
  4. یقینی بنائیں کہ ماسک کی ٹھیک سائیڈ کا رخ باہر کی جانب ہے (رنگدار سائیڈ)۔
  5. ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ ماسک کی دھاتی پٹی یا سخت کنارے کو دبائیں تاکہ یہ آپ کے ناک کی وضع کے مطابق ڈھل جائے۔
  6. ماسک کا نچلا حصہ نیچے کی طرف کھینچیں تاکہ یہ آپ کا منہ اور ٹھوڑی ڈھانپ لے۔
  7. استعمال کے بعد، ماسک اتاریں، ماسک کو اپنے چہرے اور کپڑوں سے دور رکھتے ہوئے لچکدار پھندوں کو کانوں کے پیچھے سے ہٹائیں تاکہ ماسک کی ممکنہ طور پر آلودہ سطح کو چھونے سے بچاؤ ہو سکے۔
  8. استعمال کے فوراً بعد ماسک کو ایک بند کوڑے دان میں پھینک دیں۔
  9. ماسک کو چھونے یا کوڑے میں ڈالنے کے بعد ہاتھوں کو الکحل پر مبنی محلول ( ہینڈ رب یا ہینڈ سینیٹائزر) سے اچھی طرح صاف کریں یا ظاہری گندگی نظر آنے کی صورت میں ہاتھ صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔